عمران خان نے ایف آئی اےکی طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے7 نومبرکو ایف آئی اے لاہور میں طلبی کا نوٹس چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے 31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا۔