عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کی 20 فیصد ادائیگی کا قانون بدلا

عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کی 20 فیصد ادائیگی کا قانون بدلا، 50 فیصد ادائیگی کا قانون بنایا اور قانون بدلنے کا خوب خوب کریڈٹ لیا لیکن پھر خود ہی قانون توڑ بھی دیا۔

سعودی ولی عہد کے تحائف اس وقت بھی 20 فیصد ادائیگی کر کے خریدے جب 50 فیصد ادائیگی کا قانون بن چکا تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے 18 دسمبر 2018 کو توشہ خانہ رولز بدلے تھے اور تحفے کی مجموعی مالیت کے 20 فیصد کے برابر رقم کی جگہ 50 فیصد ادائیگی کو لازم قرار دیا تھا۔

مگر 35 دن بعد 22 جنوری 2019 کو سعودی ولی عہد کے تحائف کُل مالیت کا 20 فیصد ادا کر کے خرید لیے، پھر رولز تبدیل کرنے کا کریڈٹ بھی لیا۔