پاکستان میں امریکا کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہے:ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ نیازی کو سپورٹ کر رہے ہیں، وہ کل بھی گناہ گار تھے، آج بھی ہیں۔

ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان میں امریکا کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہے، امریکا کی ہمیشہ خواہش تھی کہ یہ خطہ عدم استحکام کی جانب جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں منتخب حکومت کا خاتمہ اس سلسلے کی کڑی تھی۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ موجودہ ڈرامہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ہے۔