معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
عمران خان لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں:شرجیل انعام میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں، یہ اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں، چاہے انہیں کتنی گڈ ٹو سی یو کی سپورٹ ہو جیل تو جانا ہو گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج سے آزاد کشمیر کے 3 روزہ دورے پر جا رہے ہیں، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان ہوا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اختلافِ رائے ہوتا ہے مگر دشمنی نہیں ہو سکتی، ہمارے سیاسی نظریے الگ ہو سکتے ہیں، ہم دشمن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چیزوں کو بند گلی تک لے کر گئے ہیں، ان کو جہاز بھر کے اراکین دیے گئے تھے، ان کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہوا، وہ ملک کے واحد وزیرِ اعظم تھے جنہیں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔
صوبائی وزیر کا عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے اس لیے آپ خود گرے ہو، کسی کی گرفتاری پر خوشی نہیں، آپ توڑ پھوڑ کرو گے تو کارروائی ہو گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ آپ ٹی وی پر آ کر اپنی تمام غلطیاں مانو! کبھی امریکا، کبھی سابق آرمی چیف پر الزام لگا رہے ہیں، یہ تضاد نہیں بلکہ منافقت ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی سوچ رکھتی ہے، عمران خان نے حاضر سروسز افسرز کے خلاف بھی مہم چلائی، آج تک قوم کو یہ نہیں بتا سکتے کہ آپ کے بچے کتنے ہے؟ ریاست چلانے کی آپ میں کوئی اہلیت ہی نہیں ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان کے کہنے پر بسیں جلوائی گئیں، آرمی تنصیبات پر حملے کروائے گئے، اب تو عمران خان اور تحریکِ طالبان میں کوئی فرق نہیں ہے، ان کے اعمال دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھل رہی ہیں.
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے جتنے خطرناک کیسز ہیں جیل جانا پڑے گا، ابھی تو صدر عارف علوی ہیں، جو ان کی سزائیں معاف کروا سکتے ہیں، عمران خان اب مغرب کی مدد لے رہے ہیں۔