عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امریکی سازش کے بیانیے کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے ساتھ پھر سے اچھے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہوگئے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات غلام اور مالک کے رہے ہیں لیکن اس میں زیادہ قصور پاکستانی حکومتوں کا تھا۔