عمران خان پیشی کےلیے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کےلیے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہوگئے۔

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کردیا ہے اور دو دروازوں پر سکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں موجود ہیں جہاں آئی جی اسلام آ باد پولیس لائنز پہنچ چکے ہیں۔

پولیس لائنز میں بھی سکیورٹی کے سخت انتطامات ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔