القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے:احمد اویس ایڈووکیٹ

تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما احمد اویس ایڈووکیٹ جیونیوز کےپروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کررہے تھے جس دوران انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے اور ہر الزام کا سامنا کرنا چاہیے

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جب القادر ٹرسٹ کا معاملہ عمران خان کی کابینہ میں آیا تو انہوں نے عمران خان سے کہا تھا کہ یہ نیب کیس بنے گا۔