عمران خان کو یو ٹرن لیتے ہوئے اپنا ایک بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑگیا، یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا۔

عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

عمران خان کے مطابق انکار پر ملک شہزاد اعوان کے ٹرک جلا کر تباہ کردیے گئے، اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے اور یہ نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے۔

صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا جو کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔