عمران خان لانگ مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے:ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ سے روزانہ آن لائن خطاب کریں گے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں مارچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ عمران خان نے 8 نومبرکو وزیرآباد سے دوبارہ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مارچ کی حکمت عملی کوحتمی شکل دی دے گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مارچ سےروزانہ آن لائن خطاب کریں گے اور راولپنڈی پہنچنے پر خود قیادت کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نےشفاف انتخابات کےعلاوہ کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ عمران خان نے منگل سے لانگ مارچ وزیرآباد سے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔