عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے:رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے عمران خان کو آج شام تک اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈاکٹرز نے عمران خان کو اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رائیونڈ کے دعائیہ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کی گئی ہے۔