عمران خان کا کراچی کے میئر کے لئے حافظ نعیم الرحمن کی حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے میئر کے لئے جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم الرحمن کی حمایت کا اعلان کردیا ،حافظ نعیم اور لیاقت بلوچ کی زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات ، عمران سے اظہار تشکر ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کی تعمیر و ترقی،شہر کی حالت بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے میئر کراچی کے انتخابات میں حافظ نعیم الرحمن کو ووٹ دیں۔

یہ اعلان انہوں نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کے دوران کیا۔