عمران خان کا حل تو یہی ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے دیا جائے:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حل تو یہی ہے کہ تحریک انصاف کو کالعدم قرار دے دیا جائے ۔

رانا ثنا اللہ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قانونی عمل ہے جس میں چیزیں سامنے آئیں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسندوں کو باقاعدہ شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا، عوام اپنے ووٹ کےطاقت سے اس فتنے کو مائنس کریں۔