عمران خان کے بیٹے اپنے والد کی عیادت کے بعد لاہور سے لندن روانہ

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کی عیادت کے بعد لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

قاسم اورسلیمان کی زمان پارک سےروانگی کےوقت سخت سکیورٹی انتظامات کیےگئے تھے۔

قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کیلئے جمعرات کو پاکستان آئے تھے۔

ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں بیٹوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔