پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
غزہ میں بمباری سے زیادہ اموات بیماریوں سے ہونے کا خدشہ
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں بمباری سے زیادہ اموات بیماریوں سے ہونے کا خدشہ ہے، قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو بدھ سے آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔
اسی سلسلے میں سی آئی اے اور موساد کے سربراہ مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گئے ہیں، دونوں انٹیلی جنس سربراہان قطری وزیراعظم اور مصری حکام کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس مسلح ارکان نے عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز مزید اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے رفح بارڈر کے قریب ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے، تمام قیدی خواتین تھیں۔
ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ سے 12 اسرائیلی قیدیوں کو منتقل کیا ہے، معاہدے کے تحت اس کے بدلے میں 30 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل سے رہا ہوں گے، دوسری جانب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوران اسرائیلی افواج نے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد سے زیادہ فلسطینیوں کو قید کرلیا ہے۔
اسرائیل میں انتہاپسند وزیر برائے داخلہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ روکنے کا مطلب وزیراعظم نتن یاہو کی اتحادی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں نتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں لڑائی میں واپس آنے کی اجازت دیں تاکہ “حماس کو کچلا” جائے۔
یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسرائیل امداد غزہ بھیجنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے، یورپی یونین کے کمشنر جانیز لینارسس نے کہا ہے کہ غزہ تک ایندھن کی فراہمی پر اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور یورپی یونین کی قراردادوں کے تحت رسائی درکار ہے، انسانی بنیاد پر ایندھن کی فراہمی پر پابندی نہیں ہونی چاہئے۔
غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے طبی مرکز کے لیے فوری طور پر ایندھن کی فراہمی کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال کو چند گھنٹوں کے اندر ایندھن فراہم نہیں کیا جاتا تو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سمیت دیگر مریضوں کو جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے منگل کو خبردار کیا کہ اگر انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی جاری نہ رہی تو غزہ کی آبادی خاص طور پر خواتین اور بچوں کو قحط کا خطرہ ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ جنوبی غزہ میں ممکنہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوران جنوبی غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو بے دخل ہونے سے بچایا جائے۔