پنجاب میں‌ دھند،مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی

پنجاب کے شہروں بہاولپور اور لودھراں میں دھند کے باعث پیش آئے حادثات میں خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

بہاولپور میں شدید دھند کے باعث کار نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ احمد پور شرقیہ کے قریب نہڑ والی کے مقام پر پیش آیا۔

لودھراں میں پل گوپال کے قریب بس اور ٹریلر کی ٹکر سے 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، بس بہاولپور سے لاہور جا رہی تھی۔