پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے
کراچی: سندھ سمیت پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 بالترتیب 8 مئی اور 22 مئی سے ہوں گے جبکہ امتحانی پیٹرن بھی ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نئے پیٹرن کے مطابق نویں دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا۔ گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن اب کیے گئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40/40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔
طارق شاہ نے اجلاس کے بعد ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اجلاس میں میٹرک کے امتحانات عید الفطر کے فوری بعد 28 اپریل سے شروع کرنے کی گزشتہ تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ چونکہ رمضان میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے امتحانات نہ لینے اور ان امتحانات کو عید بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہٰذا ان امتحانات کے بعد 8 مئی سے پورے صوبے میں میٹرک کے امتحانات شروع کیے جائیں اور انٹر کے امتحانات 23 مئی سے شروع ہوں۔
اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال 2023 یکم اگست سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ رواں سال 2022 کی موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اتوار یکم جنوری کے بعد پیر 2 جنوری 2023 سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔