عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کا پہلا ہیموفیلیا سینٹر شروع کیا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور وزیرِ صحت سے بھی بات کروں گا کہ ایسے سینٹر بنائیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سے نفرت اور تعصب کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا پریشر ہوتا تو پسینا آ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا حق ہے مگر جلاؤ گھیراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا، احتجاج کرنا ہے تو ہم سٹی کونسل کی جگہ دے دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے مولانا کو ساتھ لیں گے، مولانا کا تو گلا ہی یہی ہے خیبرپختونخوا میں دھاندلی ہوئی۔