پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بلوچستان اسمبلی کی 4 نشستوں کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
بلوچستان اسمبلی کی 4 نشستوں کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کو 1، 1 نشست مل گئی اور 1 نشست پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
حلقہ پی بی 37 مستونگ:
پی بی 37 مستونگ کے تمام 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق جے یو آئی ایف کے نواب اسلم خان رئیسانی 13668 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نور احمد بنگلزئی 11593 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 15 صحبت پور:
پی بی 15 صحبت پور کے بھی تمام 112 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 35 سوراب:
تمام 53 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 35 سوراب میں جے یو آئی ایف کے میر ظفر اللّٰہ خان زہری 16579 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کے میر نعمت اللّٰہ زیری 11113 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 45 کوئٹہ 8:
پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کے بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جے یو آئی (ف) کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 46 کوئٹہ 9 :
تمام 55 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پی بی 46 کوئٹہ 9 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4638 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ پی بی 8 سبی:
حلقہ پی بی 8 سبی کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےسردار سرفراز چاکر ڈومکی 25850 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزادامیدوار میر محمد اصغر خان مری 18763 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 16 جعفرآباد:
تمام 111 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 16 جعفرآباد سےجماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کی راحت جمالی14131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔