پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی کی 31 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے
پنجاب اسمبلی کی 31 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے، 18 مسلم لیگ ن، 11 آزاد امیدوار اور مسلم لیگ ق 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
پی پی 1 اٹک 1:
پی پی 1 اٹک 1 کے تمام 196 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آ گیا جس کے مطابق آزاد امیدوار قاضی احمد اکبر خان 49257 ووٹ لے کر کامیاب اور پاکستان مسلم ليگ ن کے جہانگیر خانزادہ 36443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 86 میانوالی 2:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 86 میانوالی 2 سے آزاد امیدوار امین اللّٰہ خان 85318 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار عادل عبداللّٰہ خان 19794 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 92 بھکر 4
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 92 بھکر 4 سے آزاد امیدوار محمد عامر عنایت شاہانی 41084 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار رفیق احمد خان نیازی 32941 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 146 لاہور:
پی پی 146 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ 30 ہزار 587 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار جنید رزاق نے 28 ہزار 515 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 185 اوکاڑہ 1:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حلقہ پی پی 185 اوکاڑہ 1 سے مسلم ليگ ن کے جاوید علاؤ الدین ساجد 52106 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار مہر محمد جاوید 46200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 195 پاکپتن 3:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 195 پاکپتن 3 سے آزاد امیدوار عمران اکرم جٹ 50870 ووٹ لے کر کامیاب اور مسلم ليگ ن کے کاشف علی چشتی 37643 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 205 خانیوال 1:
پی پی 205 خانیوال 1 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد اکبر حیات ہراج 63128 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار سید خاور علی شاہ 40716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 232 وہاڑی 4:
پی پی 232 وہاڑی 4 سے تمام 159 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجہ میں پاکستان مسلم ليگ ن کے ملک نوشیر خان انجم لنگڑیال 33151 ووٹ لے کر کامیاب اور جماعت اسلامی پاکستان کے علی وقاص نے 26206 ووٹ لیے۔
پی پی 224 ملتان 12:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 224 ملتان 12 سے پاکستان مسلم ليگ ن کے ملک لال محمد 44264 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار محمد عباس بخاری 28433 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 242 بہاولنگر 6:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 242 بہاولنگر 6 سے آزاد امیدوار کاشف نوید پنسوتہ 49705 ووٹ لے کر کامیاب اور پاکستان مسلم ليگ ن کے مظفر اقبال نے 36210 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 259 رحیم یار خان 5:
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی 259 رحیم یار خان 5 سے آزاد امیدوار فیصل جمیل 53018 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد کے محمد شفیع 20824 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 265 رحیم یار خان 11:
پی پی 265 رحیم یار خان 11 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدوار سجاد احمد وڑائچ 52817 ووٹ لے کر کامیاب اور ن لیگ کے چوہدری محمد شفیق انور 42017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔