رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں 17 روپے، دودھ اور دہی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں پھلوں کی قیمتوں میں 50 سے 200 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کیلا 145 کے بجائے 200 روپے درجن جبکہ سیب 250 کے بجائے 450 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

امرود 150 روپے کے بجائے 200 سے 250 روپے کلو جبکہ کینو 300 سے 500 روپے درجن فروخت کیا جا رہا ہے۔