بھارت : شدید بارشوں اور سیلاب سے 22 افراد ہلاک

بھارت میں گزشتہ روز شدید بارش کے باعث مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش، اترکھنڈ، اترپردیش میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور پنجاب میں بھی گزشتہ روز شدید بارش ہوئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں 24 گھنٹوں میں بارش کے سبب 15عمارتیں گرگئیں اور آج بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہماچل پردیش میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے پل بہہ گیا۔

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں 3روز کیلئے شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی آج ریاست پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، راجستھان میں شدیدبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مغربی بنگال، سکم، آسام ، میگھالیہ، اروناچل پردیش، منی پور میں 5 روز تک شدید بارش کا امکان ہے۔