بھارت: عام انتخابات کیلئے اپوزیشن کی 26جماعتوں کا BJP کیخلاف اتحاد

بھارت میں 2024ء کے انتخابات کے لیے اپوزیشن کی 26 جماعتوں نے حکمراں جماعت، بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف اتحاد کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس 26 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا نام ’انڈین نیشنل ڈیویلپمنٹ انکلوسیو الائنس‘ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار مخالف اپوزیشن اتحاد کا نعرہ ’جیتے گا بھارت‘ ہے۔

دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی کا اس الائنس سے متعلق کہنا ہے کہ آئندہ سال 2024ء کے انتخابات مودی بمقابلہ انڈیا ہوں گے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد تمام میدان مارلے گا۔