بھارت : منی پور میں فرقہ وارانہ فسادات پھر شدت اختیار کر گئے

بھارت کی ریاست منی پور میں فرقہ وارانہ فسادات پھر شدت اختیار کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 مئی کو مودی سرکار کی ایما پر شرپسندوں نے منی پور کے 5 علاقوں پر حملہ کیا جس میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق منی پور میں بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کر کے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ اس کے باوجود حالات قابو میں نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے منی پور میں کرفیو کے دوران گولی مارنے کے احکامات بھی دے رکھے ہیں۔

ان فسادات سے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور 40 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔