بھارت:بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی،100افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاستوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ہلاک افراد کی تعداد کم سے کم 100ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعض مقامات پر شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ تباہی ہماچل پردیش، اتر آکھنڈ اور دہلی میں ہوئی ہے، سیلابی ریلے گاڑیوں کو اپنے ساتھ بہا لے گئے۔

سیلابی ریلوں کے باعث سڑکوں میں گڑھے پڑ گئے اور پل ٹوٹ گئے، صرف دو روز میں 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔