بھارت: گائے اسمگل کرنے کے شک پر انتہاپسندوں نے طالب علم کی جان لے لی

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں 12ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گاؤ رکھشکوں (گائے کے محافظ) نے کار میں پیچھا کرکے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گاؤ رکھشکوں نے اسے مویشیوں کا اسمگلر سمجھ کر قتل کیا۔