بھارت:خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون موبائل فون نگلنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

بومورو گاؤں سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون گزشتہ 15 سال سے ذہنی مریضہ تھی۔

خاتون کے رشتے دار نے فون نہ ملنے پر خاتون سے پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ اس نے موبائل فون نگل لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بٹنوں والا موبائل فون خاتون کے گلے میں پھنسا ہوا تھا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کر کے موبائل فون نکالنے کے باوجود خاتون بچ نہ پائیں۔