بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر میں شادی کرلی

بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے سرفراز خان کی شادی مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر 25 سالہ سرفراز خان نے کالی شیروانی جبکہ ان کی دلہن نے لال عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کے باوجود بھی سرفراز خان کو اب تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا گیا ہے تاہم وہ انڈر 19 کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔