بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے پاکستانی شاعر کا شعر پڑھا

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے پاکستانی شاعر کی شاعری میں سے شعر پڑھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ایم آر شاہ کے لیے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے پاکستانی شاعر عبیداللّٰہ کی شاعری میں سے شعر کہے۔

’آنکھ سے دور سہی دل سے کہا ں جائے گا، جانے والے تو ہمیں بہت یاد آئے گا‘۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ میں جسٹس شاہ کو ان کی بہادری کی وجہ سے ٹائیگر شاہ کہتا ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نومبر 2018 کو سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد کم ہو کر 32 ہو گئی ہے۔