پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
انسٹاگرام نے صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔
انسٹاگرام پر یہ نیا فیچر فی الحال برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے لیے دستیاب ہے۔
اس نئے فیچر کی مدد سے ایسے صارفین کی عمر کی تصدیق کی جاسکے گی جوکہ 18 سال کے نہیں ہیں لیکن انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بناتے ہوئے اپنی تاریخ پیدائش 18 سال سے زائد ظاہر کرتے ہیں۔
صارفین کی اصل عمر کی تصدیق اس طرح سے ممکن ہوگی کہ اب انسٹاگرام پر کسی بھی صارف کو اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوگی یا پھر اپنی سیلفی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ٹیم کو بھیجنی ہوگی جس کا تجزیہ آرٹیفیشل انٹیلیجینس(اے آئی) کی مدد سے کیا جائے گا۔
انسٹاگرام نے اس نئے فیچر کو متعارف کروانے پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’یہ نیا سسٹم اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صارفین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی عمر کے مطابق ہی مواد دیکھنے کو مل رہا ہے‘۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ’فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے صارفین کی عمر کم از کم 13 سال ہونی چاہیئے‘۔
کمپنی کی جانب سے والدین کو یہ بات واضح کی گئی ہے کہ’ اگر آپ کے بچے کی عمر 13 سال سے کم ہے اور اس کے پاس ایسا اکاؤنٹ ہے جوکہ آپ کے یا کسی مینیجر کے زیر انتظام نہیں ہے، تو اس اکاؤنٹ کو حذف کردیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ آن لائن سیفٹی کے بارے میں مہم چلانے والے ماہرین کافی عرصے سے اس فیچر کو متعارف کروانے کی درخواست کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بہت سے لوگ ممکنہ طور پر نقصان دہ مواد تک رسائی کے خوف کی وجہ سے بچوں کے ان سماجی پلیٹ فارمز کے استعمال کے خلاف ہیں۔
اب برسوں کی انتخابی مہم کے بعد بالآخر کم از کم انسٹاگرام پر تو متوقع طور پر جلد ہی اصل عمر کی تصدیق کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔
اس مقصد کے لیے انسٹاگرام نے برطانیہ کی فرم یوٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہے جوکہ عمر کے تخمینے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر مہارت رکھتی ہے۔