وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کیمٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اجلاس میں نہ آنے پر وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت سمیع الحسن نے کی۔ اس دوران کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے وائس چانسلرکی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی کسی کی نہیں سنتے ہیں۔ کمیٹی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی طالبات کی نازیبا تصاویر کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوبہالپورقائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات برداشت نہیں ساتھ ہی ہدایت کی کہ چیئرمین ایچ ای سی معاملے کی نگرانی کریں۔