وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت :عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سوا تمام شہروں میں احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کارکنوں کو عوامی مشکلات کے پیش نظر احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے احتجاج ختم کرنے کے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کررہے تھے۔