انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے پر برقرار

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے بھاؤ پر برقرار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 54 پیسے ہی تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: مثبت آغاز ملے جلے رجحان میں تبدیل

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 84 پر آ گیا۔

اب تک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 382 پوائنٹس کی بلندی پر ہی پہنچ سکا۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔