انضمام الحق نےاپنے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن سے متعلق جواب دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے قومی ٹیم میں اپنے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن سے متعلق جواب دے دیا۔

انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام کی سلیکشن پر کافی بات ہوتی تھی، اب آپ کہہ رہے ہیں کہ اس نے اچھا کھیلا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے کل ٹیسٹ میچ بھی جیتا ہے، پاکستان ٹیم سے ورلڈکپ میں بہت امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ثقلین مشتاق جیسے اسپنر ہوتے تھے اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے ورلڈ کلاس اسپنرز نہیں آ رہے، اسپنرز کو بلا کر اکیڈمیز میں کام کریں گے تو فاٸدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بورڈ میں تبدیلی ہو رہی ہے امید ہے آگے سب اچھا ہوگا، پی سی بی میں تبدیلیوں کی وجہ سے کراچی میں پروجیکٹ بند نہیں ہونا چاہیے۔

انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ کے فیصلے نان کرکٹر کر رہے ہیں تو سوال بھی انہیں سے کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی جس کی پہلی اننگ میں امام الحق نے 1 اور دوسری اننگ میں 50 رن بنائے تھے۔