پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے:ایرانی وزیرِ خارجہ
ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان دہشت گردوں کو کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے۔
یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ہے۔
پاکستان کے ساتھ اہم برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان سے جغرافیائی تعلقات بھی اہمیت کےحامل ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ہمارے لیے مقدم ہے، ایران اور پاکستان کے عوام کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ایران اور پاکستان میں مقیم افراد کو ایک ہی قوم سمجھتے ہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر اللہیان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشترکہ بارڈر پر موجود دہشت گرد دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
دہشتگردی دونوں ممالک کا مشترکہ چیلنج ہے: پاکستانی وزیرِ خارجہ
اس موقع پر نگراں پاکستانی وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایرانی ہم منصب اور ان کے ہمراہ وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان کا دوست ہمسایہ ملک ہے، ایران سے دیرینہ ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایرانی وفد سے تفصیلی باہمی مفاد کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
نگراں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مضبوط تعلقات دونوں ملکوں کی ترقی کے لیے اہم ہیں، پاکستان ایران سے تعلقات اور مختلف شعبوں میں وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کی ضرورت ہے، دہشت گردوں کے خلاف ایک مضبوط لائحہ عمل ضروری ہے۔
نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کا مشترکہ چیلنج ہے، سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں وقت کی ضرورت ہیں، اعلیٰ سطح کا لائحہ عمل پاکستان اور ایران کے مفاد میں ہے۔
نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تربت اور زاہدان میں دونوں ممالک کے نمائندہ افسران رابطےکے لیے موجود ہوں گے۔