ایران نے امریکا کے 5 شہریوں کو رہا کردیا

ایران نے امریکا کے 5 شہریوں کو رہا کردیا، رہا کیے گئے امریکی شہری ابھی گھروں پر نظربند ہیں۔

امریکی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے بات چیت جاری ہے، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ 5 امریکیوں کی رہائی کے معاہدے کا ایران پر عائد پابندیوں سے تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو عائد پابندیوں میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ امریکیوں کو ایران چھوڑنے کی اجازت ایران کے 6 ارب ڈالر غیر منجمد ہونے سے مشروط ہے۔

معاہدے کے تحت جیل میں بند کئی ایرانیوں کو بھی رہا کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ رہائی کے بعد نظر بند کیے گئے 5 میں سے 3 قیدیوں کے نام سیامک نمازی، عماد شرغی اور مراد طہباز بتائے گئے ہیں جبکہ باقی 2 کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔