پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا قطر اور عمان کا دورہ
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر اور عمان کا دورہ کیا۔
دوحہ میں ان کی ملاقات قطری امیر شیخ تمیم سے ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
شیخ تمیم نے ایران اور قطر کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا اور کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
دونوں شخصیات نے شعبہ ٹرانسپورٹ میں تعاون بالخصوص میری ٹائم سیکٹر میں ٹرانسپورٹیشن پر بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں اقوام کے درمیان سیاسی تعلقات کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو دوستانہ ہونا چاہیے۔
ان کا دورہ ایسے موقع پر ہوا جب ایران قطر مشترکہ معاشی کمیشن کا اجلاس بھی ہونا ہے۔
عبداللہیان نے علاقائی تنازعات کے حل کیلئے قطر کی حالیہ کوششوں کو بھی سراہا اور علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے دونوں ممالک میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Iranian Foreign Minister Hossein Amirabdollahian met and held talks with Mohammed Abdulsalam, the chief negotiator of Yemen's National Salvation Government, in Oman's capital on Tuesday. pic.twitter.com/EMwT18NcWJ
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 21, 2023
بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان اور ان کا وفد اومان کے دارالحکومت مسقط گیا جہاں ان کی ملاقات یمن کے حوثی باغیوں کے مرکزی مذاکرات کار محمد عبدالسلام سے ہوئی۔
عبداللہیان نے اپنی اومانی ہم منصب سید بدرالبوسیدی سے بھی ملاقات کی۔