پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟:نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو بتایا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے سپر فور میں ہونے والا پاک بھارت میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک گھنٹے کے اندر ہی انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور میچ کولمبو میں ہی کروانے کا اعلان کر دیا۔
BCCI/ACC informed PCB today that they had decided to shift next India-Pak match from Colombo to Hambantota because of rain forecasts. Within one hour they changed their mind and announced Colombo as the venue. What’s going on? Is India afraid to play and lose to Pakistan ? Look… pic.twitter.com/8LXJnzoXNf
— Najam Sethi (@najamsethi) September 5, 2023
نجم سیٹھی نے سوال کیا کہ ہو کیا رہا ہے؟ کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟
پی سی بی کے سابق چیئرمین نے اپنی پوسٹ میں آئندہ دنوں میں کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں ہونے والی بارش کی پیشگوئی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اے سی سی کی جانب سے ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا تھا کہ میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔