اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر کالعدم کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں نہ سیاستدان بچانے کے لیے ہوں گے نہ کوئی اور، جس مٹیریل کی بنیاد پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم ہوا وہ پٹیشنر کو بھی دیں، یہ بھی بتائیں اگر اس مٹیریل پر تھری ایم پی او کا آرڈر نہ ہو تو کس مواد پر ہو گا؟

عدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔