اسلام آباد پولیس کا سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر نہیں مل سکے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر صائمہ ندیم کو ٹورنٹو کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔