اسرائیل کا فلسطینی امریکیوں کے لیے ویزے میں نرمی کا اعلان

اسرائیل نے فلسطینی امریکیوں کے لیے ویزے میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

مغربی کنارے اور غزہ میں بسے دہری شہریت کے حامل فلسطینی امریکی بھی ویزے کی چھوٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔

امریکا میں 1 لاکھ فلسطینی آباد ہیں جو اب با آسانی اپنے وطن فلسطین جا سکیں گے۔

اس سے قبل امریکا میں بسے امریکن فلسطینی اپنے وطن جاتے ہوئے مشکلات کا شکار رہتے تھے۔

امریکا نے کچھ امریکی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر یو ایس ویزا ویور پروگرام (VWP) میں شامل ہونے کے لیے اسرائیل پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس صورتِ حال کی وجہ سے اسرائیل یہ اقدام اٹھانے اور ویزا پالیسی میں نرمی کرنے پر مجبور ہوا ہے۔

اسرائیلی اقدام کے بعد امریکی حکومت رواں برس ستمبر تک فیصلہ کرے گی کہ اسرائیل کو ویزا ویور پروگرام میں شامل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔