اسرائیل کی غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری، شہداء کی تعداد 704 ہو گئی

حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔

تازہ بمباری سے مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 14 اور دوسرے خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 704 ہو گئی ہے جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی اسرائیل کے نشانے پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی اور جنریٹرز کے لیے فیول کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری سے 2 صحافی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔