شام کے شہر درعا میں اسرائیلی فضائی حملے،8 شامی فوجی شہید

شام کے شہر درعا میں اسرائیلی فضائی حملے سے 8 شامی فوجی شہید ہو گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے درعا میں متعدد فوجی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ رات 1 بج کر 45 منٹ پر کیا گیا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جیٹ طیاروں نے شام کی جانب سے داغے گئے راکٹس کے ردِعمل میں بدھ کو شامی فوج کے بنیادی ڈھانچے اور مارٹر لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔