اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحد پر حملہ، حزب اللّٰہ کے 4 کارکن شہید

اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے شہید کارکنوں کی شناخت عباس علی، حسین حسن، علی کمال اور مصطفیٰ حسین کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے رات گئے جنوبی لبنان پر بھی میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی میزائل نے جنوبی لبنان کے سرحدی قصبہ کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب ’الحراج‘ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔