اسرائیلی فوج کاحنین میں میزائل حملہ ، 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں آج صبح سویرے میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ ہے کہ جنین میں عسکریت پسندوں کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا یا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک مکان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔
رملہ میں نوجوان فلسطینی شہید

فلسطینی وزارتِ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ رملہ میں پیش آئے ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے 21 سال کے فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔