غزہ پر اسرائیلی حملے جاری،24 گھنٹوں میں مزید 35 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 35 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رفح، البریج کیمپ میں رہائشی گھروں پر بمباری کی جس میں 10 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ میں مزید اسرائیلی نسل کشی کے لیے وقت دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی وزیرِ اعظم پر 31 مئی کو پیش کی گئی امریکی تجاویز قبول کرنے کا دباؤ ڈالے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر نے فلاڈیلفی کوریڈور اور رفح کراسنگ کا کنٹرول برقرار رکھنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔