اسرائیل کی غزہ کےہسپتال کے نزدیک بمباری ، متعدد فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ کے القدس اور کمال عدوان اسپتال کے نزدیک بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں 34 اسپتال اور 16طبی مراکز اسرائیلی بمباری اور ایندھن کی کمی کے سبب غیرفعال ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی پریزنر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے سے اب تک 2 ہزار 150 فلسطینیوں کو اغوا کرچکا ہے۔

علاوہ ازیں ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی وزیرِ خارجہ کے دورے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے، مرنے والوں میں 4 ہزار سے زیادہ بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں۔