اسرائیلی فورسز کی 2 سکولوں پر بمباری، 7 فلسطینی شہید

وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز نے 2 سکولوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے 4 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بچوں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو غزہ کے شمالی حصے میں حماس کے محاصرے کی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔