اسرائیلی زمینی فوج کا غزہ میں گذشتہ رات کو بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی زمینی فوج نے غزہ میں گذشتہ رات کو بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق غزہ میں حملے کا مقصد حماس کی پوزیشنوں کو نشانہ بنانا تھا۔

دوسری جانب خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے تل الھوا میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ بھی کیا گیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق بمباری کے بعد آگ لگ گئی تھی تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار 546 ہو گئی ہے جن میں 50 فیصد سے زائد بچے اور خواتین شامل ہیں۔