پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کار نہ روکنے پر اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسرائیلی شہری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں اپنے ہی شہری کی ہلاکت کا واقعہ اشکیلون شہر کے قریب پیش آیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے 800 اہداف کو نشانہ بنانے اور حماس کے سیکڑوں ارکان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حماس کے اسرائیل پر حملے میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
حماس کی پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی
واضح رہے کہ 2 روز قبل حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔
حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے میں اب تک اسرائیل کے سینئر فوجی افسر سمیت 600 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے ہیں۔
اسرائیل نے بریگیڈ کمانڈر سمیت 700 سے زیادہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حماس سے پہلے دن کی لڑائی میں 30 اہل کار مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 413 ہو گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔