اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے:وولکر ترک

ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔

لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

وولکر ترک کا سلامتی کونسل میں کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلاناجنگی جرم ہے۔

لبنانی وزیر خار جہ نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی محفوظ نہیں۔ انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں۔

اسرائیلی مندوب نے کہا کہ حزب اللّٰہ کو حملے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ حزب اللّٰہ خود کو سرحد سے پیچھے دھکیل کر دریائے لتانی تک واپس جائے، ورنہ دفاع کے لیےہر ذریعہ استعمال کریں گے۔

ادھر لبنان میں الیکٹرانک آلات کے ذریعے بم دھماکوں کے بعد حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ باری کے باعث کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے حزب اللّٰہ پر سائبر پلس حملے، لبنان میں پیجرز، واکی ٹاکی حملوں میں 32 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔